جاپانی سفیر کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ،توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

جمعرات 2 جون 2016 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کوری کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات ۔ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سنہری مواقع موجود ہیں وفاقی وزیر ااحسن اقبال نے ملاقات کے دوران جاپانی سفیر کو پاکستان میں تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کو اہم ڈویلپمنٹ پارٹنر سمجھتا ہے اور مستقبل میں مزید تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے میں جاپان کے تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں ملکی ترقی کیلئے سرمایہ اکری کی دعوت بھی دیتے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے میں جاپان کے تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں ملکی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول جیسا کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :