این اے 110 میں وٹوں کی تصدیق بارے نادرا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

1 لاکھ 2 ہزار 950 وٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں، 3500 وٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا دیر تصدیق نہیں ہوسکی 44 ہزار 700 سے زائد ووٹ درست قرار ایسا لگ رہا ہے خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے،عمران خان

جمعرات 2 جون 2016 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) نادرا نے مسلم لیک ن کے رکن قومی اسمبلی ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 میں وٹوں کی تصدیق کے حوالے سے فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی،بدھ کے روز نادرا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 2 ہزار 950 وٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 250وٹوں کے شناختی کارڈ نمبر درست ہیں، نادرا رپورٹ میں 44 ہزار 700 سے زائد وٹوں کو درست قرار دیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3500 وٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا دیر تصدیق نہیں ہوسکی،واضح رہے کہ بدھ کے روز حلقہ این اے 110 میں 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ جمع کرانے کی مدت پوری ہونے کی باوجود نادرا نے رپورٹ جمع نہیں کرائی جس پر عدالت عظمی نے چیئرمین نادرا کو رپورٹ سمیت ذاتی طور پر تین جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی، یاد رہے کہ 2013 کے انتخابات میں حلقہ این اے 110 سے مسلم لیک ن کے امیدوارا اور موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو کامیاب قرار دیا تھے تاہم ابھی کامیابی کو تحرک انصاف کے مخالت امیدوار عثمان ڈار نے چیلینج کر رکھا ہے، یاد رہے کہ خواجہ آصف کا حلقہ بھی ان حلقوں میں شامل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا اور اسی مطالبہ کو لیکر تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں طویل دھرنا بھی دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ادھرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے این اے 110سے متعلق نادرا کی رپورٹ میں انکشاف حیران کن ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی تصدیق ہی نہیں ہوئی 35ہزار سے زائد ووٹوں کا ریکارڈ غائب ہے ہارنے اور جیتنے والے امیدواروں کے ووٹوں میں بیس ہزار کا فرق ہے این اے 110 کا حال بھی این اے 154اور 122 جیسا ہوگا ایسا لگ رہا ہے کہ خواجہ کی وکٹ گرنے والی ہے