جڑواں شہروں سمیت ملک دیگرشہروں میں شدیدآندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں ،دیواریں اوردرخت گرنے سے 11افرادجاں بحق ،متعددزخمی

بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ، راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پروازیں معطل میٹروبس سروس بھی بندکردی گئی

جمعرات 2 جون 2016 09:45

اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگرشہروں میں شدیدآندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں ،دیواریں اوردرخت گرنے سے 11افرادجاں بحق ،متعددزخمی ہوگئے ،بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ، راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ میٹروبس اسٹیشنز کے شیشے ٹوٹ گئے ،میٹروبس سروس بھی بندکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور،اٹک ،نوشہرہ ،چارسدہ سمیت دیگرشہروں میں شدیدآندھی اورطوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے ،سڑکوں سے درخت گرنے سے ٹریفک نظام بھی معطل ہوگیا۔بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔چھتیں گرنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے ،نوشہرہ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پشاورمیں چھت گرنے سے ماں بیٹاجاں بحق ہوگئے ،اٹک اورگردونواح میں چھتیں گرنے سے 16افرادزخمی ہوئے ،اسلام آبادمیں 120اورراولپنڈی میں 148کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے آندھی چلی ،اسلام آبادمیں سیونتھ ایونیوپرپول گرنے سے ٹریفک متاثرہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آبادکے نواحی علاقے بھارہ کہومیں گھرکی چھت گرنے سے خاتون جبکہ سیکٹرایف سیون فورمیں مدرسے کی دیوارگرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا،راولپنڈی کے علاقہ قاسم آبادمیں گھرکی دیوارگرنے سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کی ماں زخمی ہوگئے مارگلہ ٹاوٴن میں گھرکی چھت گرنے سے 2بچے اوران کی ماں جاں بحق ہوگئے ۔کرم ایجنسی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،بارش اورآندھی کے باعث بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپروازیں مطعل کردی گئیں جبکہ میٹروبس سروس کوبھی بندکردیاگیا

متعلقہ عنوان :