وفاقی حکومت کا درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے منرل واٹر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کا حتمی فیصلہ

بدھ 1 جون 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)وفاقی حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کم قیمت موبائل سیٹس پر ایکسائز ڈیوٹی 500 سے بڑھا کر 1000 روپے ، مہنگے موبائل سیٹس پرایکسائز ڈیوٹی ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کرنے کی سفارش قبل کر لی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے منرل واٹر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے سی سی ٹی وی اور کیبل ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کی سفارش بھی زیر غور ہے ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے لئے فائنل کی گئی ٹیکس تجاویز میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایف بی آر کی جانب سے کم قیمت موبائل سیٹس پر ایکسائز ڈیوٹی 500 سے بڑھا کر 1000 روپے ، مہنگے موبائل سیٹس پرایکسائز ڈیوٹی ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی اسی طرح منرل واٹر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے منرل واٹر پر سیلز ٹیکس سے دو ارب روپے کے محصولات حاصل ہونگے، ماربل کی صنعت کو فراہم کردہ بجلی پر 1 روپے 25 پیسے فی کلو واٹ سیلز ٹیکس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ماربل کی صنعت پر لگنے والے اس ٹیکس سے ایک ارب 50 کروڑ کا اضافی ٹیکس حاصل ہوگا ایف بی آر کی جانب سے فنانس بل کے لیے دی گئی سفارش میں چینی پر آٹھ فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اور سیلز ٹیکس کو کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی جیسے بھی قبول کر لیا گیا ہے اسی طرح بینکنگ اور انشورنس کمپنیز ،اسٹاک برکرز اور فاریکس ڈیلرز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے ، تھر کول منصوبوں استعمال ہونے والے ڈمپ ٹرکس کو تمام ڈیوٹیز سے مستثی کرنے ، گوادر پورٹ کو سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے مستثی کرنے،گوادر پورٹ پر چائنیزکمپنی کے جہازوں کو چالیس برس تک ایکسائز ڈیوٹی کی رعائیت دینے ،زرعی ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کر کے سات فیصد کرنے ،ادویات میں استعمال ہونیوالیخام مال کی درآمد پرعائد سیلز ٹیکس ختم کرنے ،لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے،سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کیلئے کاٹیج انڈسٹری کے سالانہ ٹرن اوورپچاس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے اورسیمنٹ پرعائد پانچ فیصدایکسائزڈیوٹی ہٹا کر ایک روپے فی کلو ٹیکس لگانے کی تجویز بھی قبل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :