بھارت، فوجی اسلحہ خانہ میں خوفناک آتشزدگی ، 2 افسران سمیت17فوجی ہلاک ،17زخمی

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے علاقے میں شدید خوف وہراس ایک ہزار افرادمحفوظ مقامات پر منتقل، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا سکا

بدھ 1 جون 2016 09:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک فوجی اسلحہ خانہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افسران سمیت17فوجی ہلاک اور17زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ وردھا ضلعے کے پاس موجود سینٹرل ایمونیشن ڈپو میں منگل کو علی الصباح پیش آیا،انڈیا کی وسط مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک فوجی اسلحہ خانے میں آگ لگنے کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے کم از کم 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دو افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کا یہ واقعہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے پاس پلگاوٴں میں منگل کی صبح پیش آیا ہے۔بہر حال ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس میں 17 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو تقریبا دو بجے اس ڈپو سے دھماکے کی آوازیں سنائی پڑی تھیں، اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

اس دھماکے کے بعد لوگوں نے وہاں سے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔وردھا ضلع کے پاس موجود سینٹرل ایمونشن ڈپو میں فوج کا گولہ بارود رکھا جاتا ہے اور یہ انڈیا کے سب سے بڑے اسلحہ خانوں میں سے ایک ہے۔آتشزدگی کے سبب آس پاس کے گاوٴں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :