وزیراعظم کے ہوش میں آنے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب ،بیگم کلثوم نواز،حسن نوازاورحسین نوازکی ملاقات

اہل خانہ نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی ،ہوش میں آنے کے بعدسب سے پہلے پانی مانگا نواز شریف کا دل کا کامیاب آپریشن ہوا ، چار بائی پاس ہوئے،شہباز شریف وزیراعظم کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا انکی ریکوری دنوں میں ہوگی، ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد وطن واپس آئیں گے، میڈیا کو بریفنگ حسین نواز کا بھی وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں سے اظہار تشکر

بدھ 1 جون 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے آپریشن کے بعدہوش میں آنے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،بیگم کلثوم نواز،حسین اورحسین نوازنے ملاقات کی ،وزیراعظم کے ہوش میں آنے کے بعدیہ ان کی پہلی ملاقات تھی ۔شہبازشریف نے وزیراعظم سے ملاقات کی اورخیریت دریافت کی ،وزیراعظم نے کہاکہ وہ جلدصحت یاب ہوکروطن واپس آجائیں گے ،وزیراعظم نے ہوش میں آنے کے بعدسب سے پہلے پانی مانگا۔

وزیراعظم محمدنوازشریف دل کے آپریشن کے بعدہوش میں آگئے ،آپریشن کے دوران سینکڑوں بکروں کاصدقہ دیاگیا،ملک بھرمیں صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں ،بیٹی مریم ٹویٹرپرموجودرہیں ،کامیاب آپریشن کے بعدمتوالوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ،ڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزوزیراعظم محمدنوازشریف کالندن میں کامیاب آپریشن ہوااوروہ شام کے وقت ہوش میں بھی آگئے ،جس کے بعدکلثوم نوازاوران کے بیٹوں نے ان سے ملاقات بھی کی ،وزیراعظم کے آپریشن کے دوران ملک بھرمیں وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں ،ایوان صدر،اسپیکرہاوٴس ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صوبائی اورتحصیل کے دفاترمیں خصوصی دعائیہ تقریب ہوئیں ۔

اس کے علاوہ سیاسی رہنماوٴں نے بھی وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ،ملک بھرکے مختلف علاقوں میں درجنوں گائے اورسینکڑوں بکرے صدقے میں دیئے گئے اس دوران وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازتمام وقت پرٹویٹرپررہیں اورلمحہ بہ لمحہ ٹویٹرپران کی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہیں ،وزیراعطم کے آپریشن ان کے آپریشن تھیٹرسے منتقلی وزیراعظم کے ہوش میں آنے کی خبریں وزیراعظم کی بے ہوشی کی تصاویرمریم نوازنے بھی ٹویٹ کیں ،شام کے وقت جب وزیراعظم کوہوش آیاتوان کے خاندان کے افرادکوملنے کی اجازت دی گئی اوران کی اہلیہ کلثوم نوازاوربچوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم کے آپریشن کی کامیابی اورہوش میں آنے کی خبرملک بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورمتوالوں نے ان کی صحت یابی پرخوب جشن بھی منایا،کئی علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورتواورپنجاب کے متوالے وزیراعظم کے ہوش میں آنے کی خبرسن کرڈھول کی تھاپ پررقص کرتے رہے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے چار بائی پاس ہوئے، وزیراعظم کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا، وزیراعظم ریکوری دنوں میں ہوگی، ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد وطن واپس آئیں گے، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہونے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کی خبر میرے بھتیجوں حسن نواز اور حسین نواز کو آکر دی، اللہ تعالی کے حصور سجدہ ریز ہیں کہ آپریشن کامیاب رہا، والدہ کی دعائیں ساتھ رہی،پوری قوم سیاسی جماعتوں کے قائدین، عالمی رہنماؤں اور پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں نے دعائیں کی اور نیک جذبات کا اظہار کیا جس پر شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بیماری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور قوم نے بڑے دعائیں مانگیں جس پر ہم مشکور ہیں، انہوں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا، وزیراعظم کی علالت کی خبر پوری قوم متحد ہوگئی ار قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، ہمیں اس قومی یکجہتی کو آگے بڑھانا ہوگا اور انہوں کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن کی ریکوری دنوں میں ہوگی، ڈاکٹروں کے مشاورت کے بعد وزیراعظم جلد پاکستان آئیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے قوم دعائیں جاری رکھے۔