دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اسکل کیمپ کا قذافی سٹیڈیم میں آغاز‘ 6 جونیئر کھلاڑی بھی شریک

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اسکل کیمپ کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دیں،انڈور پریکٹس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن پر لیکچربھی دیا گیا ،اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے بھی کیمپ میں شرکت کر کے ہلکی پھلکی ورزش کی

منگل 31 مئی 2016 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکل کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ مینجمنٹ نے کیمپ کے لیے چھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے گئے اسکل کیمپ میں 21 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ کیمپ میں انڈور پریکٹس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن پر لیکچربھی دیا گیا۔ اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے بھی کیمپ میں شرکت کر کے ہلکی پھلکی ورزش کی۔

(جاری ہے)

کیمپ کا گراونڈ سیشن قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جو مصنوعی روشنی میں بھی جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کے نئے فزیو شین ہائیز نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے اور وہ قومی ٹیم کے ٹرینر و فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن کے معاون ہوں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اسکل کیمپ کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے 6 جونیئر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کر لیاہے۔طلب کئے گئے کھلاڑیوں میں بلال آصف، عماد بٹ، ہدایت اللہ‘ حسان علی، محمد زاہد اور بلال شاہ شامل ہیں۔ محمد زاہد اور بلال کو عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا سے منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :