ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

فی تولہ سونے کی48ہزار250روپے سے روپے کم ہوکر48ہزار100روپے پرآگئی

منگل 31 مئی 2016 09:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1210ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی48ہزار250روپے سے روپے کم ہوکر48ہزار100روپے پرآگئی اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار228روپے ہوگئی جبکہ10روپے گھٹ کر ایک تولہ چاندی 640روپے کا ہو گیا ۔