عابدشیرعلی سندھ کے چھوٹے چھوٹے گاوٴں سے ٹرانسفارمرزاتروا رہے ہیں ،مولا بخش چانڈیو

بددعائیں ن لیگ کے لیڈروں کومل رہی ہیں ،حکومت انہیں اس کام سے روکے،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 31 مئی 2016 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمامولابخش چانڈیونے کہاہے کہ عابدشیرعلی سندھ کے چھوٹے چھوٹے گاوٴں سے ٹرانسفارمرزاتروا رہے ہیں اوربددعائیں ن لیگ کے لیڈروں کومل رہی ہیں ،حکومت انہیں اس کام سے روکے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہاکہ سندھ کے علاقوں سے نارواسلوک روارکھاجارہاہے ،عابدشیرعلی سندھ کے چھوٹے چھوٹے گاوٴں سے ٹرانسفارمرہٹارہے ہیں ان گاوٴں میں ائیرکنڈیشن نہیں چلتے ایک بلب اورپنکھے پرگزارہ ہوتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عابدشیرعلی کے اس فعل پرلوگ ن لیگ کے لیڈروں کوبددعائیں دے رہے ہیں ،مسلم لیگ ن انہیں روکے ۔انہوں نے کہاکہ عابدشیرعلی نے سندھ میں قیامت مچارکھی ہے اورلوگوں کوبجلی سے محروم کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی غلط روایت ڈالی جارہی ہے ،اس طرح کل کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہوکربیرون ملک بیٹھ جائے گا