مصر، محمد بدیع سمیت چھتیس اسلام پسندوں کو سزائیں

منگل 31 مئی 2016 10:01

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)مصر کی ایک عدالت نے 36 اسلام پسندوں کو سزائیں سنا دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں کالعدم اخوان المسلمون کے ایک اعلیٰ رہنما محمد بدیع بھی شامل ہیں، جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جولائی سن 2013 میں عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں نے مصری عدلیہ کی طرف چلائے جانے والے ان مقدمات کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :