جرمنی، سیکورٹی خدشات، کولون ایئر پورٹ سے بیرون ملک پروازیں معطل

منگل 31 مئی 2016 10:01

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)جرمن شہر کولون میں گزشتہ روز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بیرون ملک پروازوں کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے عارضی طور بند کر دیا گیا جس کی وجہ ایک شخص کی بغیر چیکنگ کے لابی میں داخل ہونا بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ یہ شخص کس طرح سیکورٹی چیکنگ سے بچ کر لابی میں داخل ہوا ہے۔ ایئر پورٹ پولیس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :