مشرقی یوکرائن میں تازہ لڑائی، تین یوکرائنی فوجی ہلاک

منگل 31 مئی 2016 10:01

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں اور یوکرائنی فوج کے مابین تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں تین یوکرائنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تازہ پرتشدد واقعات میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ سے ملک کے شورش زدہ علاقے ڈونیٹسک میں تشدد میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ کییف حکومت نے اس کشیدگی کا ذمہ دار باغیوں کو قرار دیا ہے جبکہ باغیوں کا کہنا ہے کہ کییف حکومت کی جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :