وائٹ ہاؤس کی باڑ پر دھات کا ٹکڑا گرنے پر سیکورٹی الرٹ کر دیا گیا

منگل 31 مئی 2016 09:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء) وائٹ ہاؤس کی باڑ پر دھات کا ٹکڑا گرنے پر سیکورٹی الرٹ کر دیا گیا اور انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ رپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹ سروس کے ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی شمالی باڑ پر کسی نے دھات کا ٹکڑا پھینک دیا تھا جس کے باعث حفاظتی اقدامات ضروری ہو گء تھے۔ سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ خطرہ والی بات نہیں تھی بلکہ ایک عمومی واقعہ تھا۔ صدر اوباما اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :