خیبرپختونخوا اراکین اسمبلی کی پنجاب کو دوستانہ میچ میں 49 رنز سے شکست

پیر 30 مئی 2016 10:15

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) خیبر پختو نخواہ اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں انچاس رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔کے پی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو چھیانوے رنز بنائے۔

(جاری ہے)

وزیر مال علی امین گنڈا پور نے ستاسی رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم اٹھارہویں اوور میں ایک سو سینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کے پی نے انچاس رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔