رمضان المبارک ،پاک ریلوے نے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد کمی کردی

اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہو گی

پیر 30 مئی 2016 09:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء)پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد کمی کردی ہے جس کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو رمضان المبارک میں سستی سفری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا اور یہ سہولت ایڈوانس بکنگ پر دستیاب ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق بہاوٴالدین زکریا، موسیٰ پاک اور مہر ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد جب کہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفرایکسپریس، گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل، علامہ اقبال، تیزگام کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :