لاہور، پی ٹی آئی رہنماء کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشے میں دھت فائرنگ

سیکورٹی اہلکاروں نے دو خواتین سمیت چار افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

پیر 30 مئی 2016 09:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء)سندر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنماء کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشے میں دھت فائرنگ سیکورٹی اہلکاروں نے دو خواتین سمیت چار افراد پکڑ کر پولیس کے حوالے کردئیے پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء اور لڑکی کو مبینہ رشوت لے کر چھوڑ کر دو افراد اور ایک لڑکی پر مقدمہ درج کرکے اعلی حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دے دی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ رات گئے بحریہ ٹاؤن میں شراب اور شباب کی ایک مقامی ہوٹل میں محفل سجائی گئی جہاں پر پی ٹی آئی کے رہنما ء نے اپنے ساتھی سکندر ، اور لڑکیوں کے ہمراہ شراب بھی پی اور وہاں پر ہوائی فائرنگ بھی کی اور ڈانس بھی کیا بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی اہلکاروں اور افسر نے انہیں پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ چیئر مین اور لڑکی کو مبینہ رشوت لے کر چھوڑ دیا اور دو افراد اور ایک لڑکی پر مقدمہ درج کرلیا ۔