رمضان المبارک کا چاند 6 جون اور پہلاروزہ 7جون کو ہونے کا امکان ہے ،

محکمہ موسمیات کی پیشین گو ئی

پیر 30 مئی 2016 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رمضان المبار ک کا چاند 6جون کو نظر آنے اور پہلا روزہ 7جون کو ہونے کا امکان ہے نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی میٹ ڈا کٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مغربی علاقے میں 6جون کو رمضان المبارک کا چاند نطر آنے کا امکان ہے چاند کی عمر 33سے 36 گھنٹے ہو گی انہوں نے کہا کہ جون کے مہنے مین ہیٹ ویو کے امکانات ہیں کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے تاہم اچھی بارش کی توقع نہیں ہے ، ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں چار پانچ روز سے بوندا باد ی کے امکانات ہیں ملکی کے مختلف شہر وں میں گزشتہ روز درجہ حرارت درجہ حرارت درج ذیل رہا لاڑکا نہ 43سکھر 40 نواب شاہ میں 39سینٹی گر یڈ ریکار ڈ ، گوادر، لاہور ، سیالکوٹ 33،راولپنڈی،36فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 35سینٹی گریڈ رہا

متعلقہ عنوان :