نئے ترک وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

پیر 30 مئی 2016 09:50

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) ترکی کے نئے وزیر اعظم نے ملکی پارلیمان سے باآسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ اتوار کو ہونے والی ووٹنگ میں صدر رجب طیب اردوان کے قریبی ساتھی بن علی یلدرم کی حمایت میں تین سو پندرہ جب کہ مخالفت میں ایک سو اڑتیس ووٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

یلدرم نے سابق وزیر اعظم احمد داوٴد اوگلو کی جگہ سنبھالی ہے۔ یلدرم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنی حکومت کو ”اناسی ملین ترک افراد“ کی حکومت قرار دیا۔ یہ اعتماد کا ووٹ ایک ایسے وقت لیا گیا ہے جب صدر ایردوآن پر ترکی اور بیرون ملک سے یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ وہ ایک مطلق العنان حکمران بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :