وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کوئی متبادل قیادت نہیں، ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگیا،عمران خان
حکومت ٹی او آرز پر نہیں مانتی تو سڑکوں پر آئیں گے، پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی، جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے جمہوریت میں متبادل ہوتا ہے لیکن آمریت میں نہیں،پارلیمنٹ کے بجٹ اور مشترکہ اجلاسوں کے دوران یہ معاملات اٹھائیں گے، نیشنل پریس کلب کے وفد سے گفتگو
پیر 30 مئی 2016 09:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے، وزیراعظم کی ملک سے غیر موجودگی میں کوئی متبادل قیادت نہیں ہے، حکومت ٹی او آرز پر نہیں مانتی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی، اگر جمہوریت پٹڑی سے اتری تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔
یہ باتیں انہوں نے اتوار کو یہاں بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدرشکیل انجم اورسیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ ملک کو جمہوری کی بجائے بادشاہت کی طرز پر چلایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
جمہوری اداروں کو چلنے نہیں دیا جارہا۔ موجودہ بحران خود نواز شریف کا پیدا کردہ ہے۔
جمہوریت میں سڑکوں پر آنا درست ہوتا ہے، یہ فوجی بوٹوں کو دعوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر بہت سنگین بحران کا سامنا ہے، اوپن ہارٹ سرجری کا مطلب ہے کہ وزیراعظم چھ سے آٹھ ہفتوں تک سرکاری فرائض سرانجام نہیں دے سکتے، ایک ماہ وزیراعظم کام نہیں کرے گا تو ملک کیسے چلے گا۔ جمہوریت میں متبادل ہوتا ہے لیکن آمریت میں نہیں۔ ہم پارلیمنٹ کے بجٹ اور مشترکہ اجلاسوں کے دوران یہ سارے معاملات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران تو مسلم لیگ ن کا بحران ہے جس نے متبادل قیادت ہی نہیں رکھی ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب پاکستان میں بہت زیادہ سیاسی شعور آگیا ہے، سکول کے بچے بھی سیاسی معاملات جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر نواز شریف استعفیٰ دے دیتے تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔ یہاں کا پیسہ چوری کرکے باہر چلا جاتا ہے جس سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔ تین سالوں میں پاکستانیوں نے یو اے ای میں سات سو ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں جبکہ دیکھا جائے تو ہم نے آئی ایم ایف سے اتنا ہی پیسہ قرض لیا، اگر یہ پیسہ باہر نہ جاتا تو قرض نہ لینا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسمبلی میں آکر جھوٹ بولتے ہیں، انہیں تو ان کے جھوٹوں پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔جب لیڈر ناجائز طریقہ سے پیسہ کماتا ہے تو سارا نظام کرپٹ ہوجاتا ہے۔ لیڈر کسی صورت میں جھوٹ بولنے والا نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ تو عوام کے پیسے کا رکھوالا ہوتا ہے۔احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، یہ جب بھی قانون توڑیں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، اگر یہ کرپشن اور دھاندلی نہ کریں تو فوج آنے کا خطرہ کیوں موجود ہو۔ اگر یہ بے قصور ہیں تو کیوں ”ٹی او آرز“ سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کو خطرے کا نام دے کر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ نواز شریف نے ہمارے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے پانامہ لیکس پر لیلیٰ مجنوں کے قصے سنانا شروع کردئے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی گورننس سب سے بہتر ہے، وہاں پولیس کا نظام تمام صوبوں سے اچھا ہے۔دو ہزار سولہ میں صوبے میں ہسپتالوں کا نظام بھی ٹھیک کردیا جائے گا۔احتساب کا نیا نظام لارہے ہیں۔ الیکشن اصلاحات کے حوالے سے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اس پر تو عدلیہ نے بھی 44کمنٹس کئے ہیں جن کو پڑھ لیا جائے تو اس کا پول کھل جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو تو اسی وقت مستعفیٰ ہوجانا چاہئے تھا۔ اداروں میں اپنے مرضی کے بندے لانا تو ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے تاکہ اپنے جھوٹ کو بچاسکے۔ یہ نہ تو کبھی میڈیا کو آزاد ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی ریگولیٹ ادارے کو آزادانہ کام کرنے دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی نے ڈرون حملے کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔ یہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ امریکہ یہاں اپنی مرضی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کے عمل کو سخت نقصان پہنچا ہے، یہ تو چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کے خلاف بھی جنگ چھیڑ دے جو کسی صورت درست اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی کرپشن بچانے کے لئے نواز حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 30 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
رمضان المبارک کا چاند 6 جون اور پہلاروزہ 7جون کو ہونے کا امکان ہے ،
-
پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی،عوام کو اشیا خورونوش پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی
-
لاہور، پی ٹی آئی رہنماء کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشے میں دھت فائرنگ
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سات ارب کی غریبوں میں تقسیم میں بد عنوانی سامنے آگئی
-
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی رپورٹ اب گھر پر ارسال ہوگی
-
عوامی طاقت کے ذریعے 2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے،مصطفی کمال
-
مرکز نائن زیرو کا سابق سکیورٹی انچارج قبضہ ما فیا کا سر غنہ نکلا
-
شاہ محمود قریشی کاسعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج ،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
-
رمضان المبارک ،پاک ریلوے نے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد کمی کردی
-
عمر اکمل اور احمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کر رہے تھے، شہریار خان
-
وفاقی کابینہ اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، 4.4 ٹریلین روپے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی
-
پاناما لیکس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نوازشریف سے کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،آصف زرداری
-
وزارت داخلہ نے نوشکی ڈرون حملے میں افغان طالبان رہنماء ملا اختر منصور کی ہلاکت تصدیق کردی
-
یکم جولائی سے ہرحال میں برآمدات کوزیرو ریٹڈکردیا جائے گا،اسحاق ڈار کی یقین دھانی
-
وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کوئی متبادل قیادت نہیں، ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگیا،عمران خان
-
پا کستان دفاعی لحاظ سے خود کفیل ہو چکا ، رانا تنویر حسین
-
وزیر اعظم سکائپ کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،ایاز صادق
-
وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات خفیہ تھی نہ ہی غیر معمولی،وزارت داخلہ
-
پاکستان کی جوہری تجارتی گروپ میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائیگا،امریکہ
-
نوشکی ڈرون حملے سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی نفی ہوتی ہے ،مولانا فضل الرحمان
-
جگر فروخت کرنے والے 100 افراد بھارت میں غائب ہوگئے‘
-
سعودی عرب :غیرمسلموں کو مکہ کی مساجد میں داخلے کی اجازت مل گئی
-
امریکا نے سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی بند کردی
-
شیعہ ملیشیا داعش بن گئی، فلوجہ میں 17 عراقی شہری ذبح کردیا
-
جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر کی ’بیٹل آف ویردون‘ کی سو سالہ تقریب میں شرکت
-
نئے ترک وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
-
بھارت میں افریقی باشندوں پر حملہ،جنوبی افریقن سفیرکا نئی دہلی سے شدید احتجاج،حملہ نسل پرستی کے مترادف قرار دیا
-
نئی دہلی ،پٹھا ن کوٹ کنٹونمنٹ میں ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
-
خیبرپختونخوا اراکین اسمبلی کی پنجاب کو دوستانہ میچ میں 49 رنز سے شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.