بورڈ کے حتمی فیصلہ تک خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اشتہارات پر مکمل پابندی نہیں ہوگی‘ پیمرا

اتوار 29 مئی 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وسیع تر عوامی مفاد میں معاشرہ کے دونوں اطراف کی آراء کو تسلیم کرتا ہے اور بورڈ کے حتمی فیصلہ تک خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اشتہارات پر مکمل پابندی نہیں ہوگی۔ پیمرا کی پریس ریلیز کے مطابق پیمرا عوامی رائے سے لاتعلق نہیں رہ سکتا جو ہر سطح پر جوابدہ ہے اور اپنے تمام فیصلوں پر گرانقدر فیڈ بیک کا احترام کرتا ہے۔

پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور دیگر ایشوز پر عوام اور ریاستی اداروں سے شکایات وصول ہو رہی ہیں اور میرٹ پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی کے حالیہ فیصلہ کو مزید غوروخوص کیلئے اپنے بورڈ کے سامنے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی کے اس کے حالیہ فیصلہ پر سول سوسائٹی اوردیگر حلقوں کی طرف سے بہبود آبادی سمیت میڈیکل اور سماجی امور پر بحث کا آغاز ہوا ہے اس کے ساتھ ہی مذہبی اور ثقافتی تقاضا بھی ہے کہ ایسے اشتہارات میں زبان کے استعمال اور ویڈیو کی بھی احتیاط کی جائے اور یہ بات بھی ضروری ہے کہ اشتہارات بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے پرائم ٹائم میں نشر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :