چیف جسٹس کا لاڑکانہ بار کے صدرسرفرازجتوئی کی جانب سے عربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفے میں لینے سے انکار

اتوار 29 مئی 2016 10:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ بارایسوسی ایشن کے صدرسرفرازجتوئی کی جانب سے عربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفے میں لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے جہاں لاڑکانہ بارایسوسی ایشن کے صدرسرفرازجتوئی نے چیف جسٹس کوعربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفے میں دیا جس پر چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ تحفے میں ملنے والا بکرا بہت خوبصورت ہے لیکن بحیثیت چیف جسٹس 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کا تحفہ قبول نہیں کرسکتا اور بکرے کو سنبھالنا میرے بس کی بات نہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر بکرا لے گیا تو سپریم کورٹ نہیں چلا سکتا، ہروقت خیال رہے گا بکرے کو دانا ملا ، چرانے گیا یا نہیں گیا لیکن تحفیمیں دیے گئے گھوڑے کے ساتھ تصاویربنوا کر ڈرائنگ روم میں لگواوٴں گا۔

متعلقہ عنوان :