موبائل فون کے استعمال سے کینسر لاحق ہونے کاخطرہ ہوسکتا ہے،آسٹریلیا میں تحقیق میں انکشاف

اتوار 29 مئی 2016 10:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء)موبائل فونز سے خارج ہونے والی تابکاری دو اقسام کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ اس امر کا انکشاف آسٹریلیا میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا۔ تحقیق کاروں نے اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کئے اوردو سال تک جاری رہنے والے ان تجربا ت میں انکشاف ہوا کہ موبائل فونز کے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہونے کا خطرات بڑھ سکتے ہیں اور اگر ان تجربات کے نتائج اور انسانوں پر موبائل فونز سے خارج ہونے والی تابکاری کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو تشویشناک صورتحال سامنے آتی ہے۔

سائنس دان کئی دہائیوں سے موبائل فون کے استعمال کے دوران خارج ہونے والی تابکاری کے اثرات کا جائزہ لیتے رہے ہیں تاہم حال ہی میں ہونے والی اس تحقیق سے خطرناک صورتحال سامنے آتی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق کاروں کی ٹیم نے لگ بھگ دو برسوں تک چوہوں پر اس قسم کی تابکاری کے اثرات کا جائزہ لیا جو موبائل فونزکے استعمال کے دوران خارج ہوتی ہے تحقیق کاروں نے ان تجربات کے لئے دو پروٹوکولز کا سہارا لیا جن میں GSMاور CDMA شامل ہیں۔

یہ پروٹوکول موبائل فونز میں عام استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ900میگاہرٹز سے 1900میگاہرٹز کے فریکونسی پر کام کرتے ہیں چوہوں پر ہونے والے ان تجربات کے دوران ان میں برین کینسر اور ہارٹ ٹیومر کے اثرات سامنے آئے۔ حیران کن طور پر ہارٹ ٹیومر کے اثرات نر چوہوں میں دیکھنے کو ملے ان تجربات میں شامل ایک سائنس دان رون میل نک(Ron Melnick) نے وال سٹریٹ جرنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ موبائل فونز کے استعمال سے کینسر لاحق ہونے کا امکان نہیں ہوتا لیکن اس سٹڈی کے نتائج انہیں اپنی سوچ تبدیل کرنے پرمجبور کردینگے۔

متعلقہ عنوان :