بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد ،سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے

اتوار 29 مئی 2016 10:54

اسلام آباد/دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو اسلام آباد میں قیام کریں گے جب کہ وہ کل 30 مئی کو میر پور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔