حکومت کا بجٹ 2016-17 میں جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پرٹیکس لگانے کا فیصلہ

5 سال تک زیرملکیت رہنے والی جائیدادوں کی خریدوفروخت سے حاصل آمدنی اور منتقلی پر عائد ٹیکس دوگناکئے جانیکا امکان

ہفتہ 28 مئی 2016 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2016-17 میں جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پرٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے 5 سال تک زیرملکیت رہنے والی جائیدادوں کی خریدوفروخت سے حاصل آمدنی پر10فیصد فلیٹ ٹیکس عائدکیے جانے کے علاوہ جائیدادوں کی منتقلی پر عائد ٹیکس دوگناکیے جانیکا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے کیپیٹل گین ٹیکس کے قواعدوضوابط تبدیل کرنے پرغورکررہی ہے اس وقت اس جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پرکوئی ٹیکس نہیں ہے جو 2 سال سے زیادہ عرصہ زیرملکیت رہنے کے بعد فروخت کی جائے۔

ایک سال ملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر 10 فیصد جبکہ 2 سال تک زیر ملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اس تجویزکی منظوری دیدی ہے جسکے مطابق آئندہ مالی سال سے5 سال تک ایک ہی شخص کی زیرملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر10فیصد ٹیکس عائدکیا جائیگا۔اس تجویز سے حکومت کو5 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا

متعلقہ عنوان :