آسٹریلوی پولیس نے 215کلو گرام منشیات برآمد کر کے چودہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 مئی 2016 10:19

ملبورن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)آسٹریلوی پولیس نے ایک سو پچاس ملین ڈالر مالیت کی 215کلو گرام منشیات قبضہ میں لیکر چودہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بتایا کہ برتھ میں دو گھروں پر چھاپے مار کر 215کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 150ملین ڈالر ہے۔ پولیس نے کہا کہ چھاپے کے دوران چودہ غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن پر اب منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائیگا۔ تاہم پولیس نے گرفتار کئے جانیوالوں کی شہریت بارے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :