افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ 79طالبان ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 28 مئی 2016 10:19

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 79طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے مختلف صوبوں میں مشترکہ آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 79طالبان ہلاک 36زخمی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہتھیار قبضہ میں لیتے ہوئے متعدد بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :