اوباما ہیروشیما کادورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے، 2 لاکھ سے زیادہ انسانوں کو مار ڈالنے پر معافی نہیں مانگی

ہفتہ 28 مئی 2016 10:14

ہیرو شیما(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) باراک اوباما دوسری جنگ عظیم میں ایٹمی بم حملے کا نشانہ بننے والے جاپان کے شہر ہیرو شیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے لیکن انہوں نے دنیا میں پہلے اور واحد ایٹمی حملے اور 2 لاکھ سے زائد انسانوں کو مار ڈالنے پر معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے ایٹم بم حملے کے کئی متاثرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ 6 اگست 1945ء کی یادیں کبھی فراموش نہیں کی جانی چاہئیں، دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :