قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اجلاس:وفاقی وزیر کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے،آفتاب شعبان میرانی نے اجلاس کی صدارت کی
چوہدری تنویر اگر اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے تو میرا یہاں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،طارق بشیر چیمہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان قونصل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چار منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کے امکان ہے،حکام کی بریفنگ
ہفتہ 28 مئی 2016 10:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری تنویر احمد کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین کمیٹی اجلاس کو چھوڑ رک چلے گئے ۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اجلاس کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس پر وہ اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے جبکہ ان کی جگہ اجلاس کی صدارت آفتاب شعبان میرانی نے کی ۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری تنویر احمد کی عدم موجودگی کے باعث بائیکاٹ کر کے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے تو میرا یہاں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔(جاری ہے)
جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے چیئرمین کمیٹی کے جانے کے بعد اجلاس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی نے کی اس موقع پر چیئرمین پاکستان قونصل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر انوارالحسن نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان قونصل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چار منصوبوں کو منطوری دیئے جانے کے امکان ہیں منصوبوں میں پہلا منصوبہ قومی اختراعی سروے ہے جس پر اوسطاً 49.212 ملین روپے لگیں گے اور اس منصوبے کا دورانیہ دو سال ہے دوسرا منصوبہ قومی اختراعی ایوارڈ ہے جس پر تقریباً 41.386 ملین روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبے کا دورانیہ پانچ سال ہے انہوں نے بتایا کہ تیسرا منصوبہ 2025 کے ویژن کے حصول اور ہیومن ریسورس میں اختراعی پیدا کرنے کے اس منصوبے پر 21.227 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کا ہے جبکہ چوتھا منصوبہ سائنس ، ٹیکنالوجی اور انویشن آف پولیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے لئے 421.538 ملین روپے درکار ہیں اور یہ منصوبہ بھی پانچ سالہ ہے انہوں نے پاکستان قونصل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو درپیش خطرات اور مسائل کے متعلق بات کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ہیومن ریسورس اور مالی ذرائع آرگنائزیشن کے ممکنہ مینڈیٹ پورا نہیں کر رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیکنیکی آفیسرز کی بھی کمی ہے اور سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع کے عملدرآمد کے لئے ہمیں فنڈ جاری نہیں کئے جاتے انہوں نے کہا کہ غیر پرکشش تنخواہوں کی وجہ سے پرفیشنلز نہیں آتے جس پر چیئرمین کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جگہ کمیٹی کی صدارت کرنے والے کمیٹی کے ممبر آفتاب شعبان میرانی نے کہا کہ یہ سارے معاملات تو آپ اور حکومت کے درمیان طے پا جائیں گے ہمیں آپ بتائیں کہ ہماری سائنس اور ٹیکنالوجی نے کیا ترقی کی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی اور پینے کا صاف پانی اس وقت کی اہم ضرورت ہے اس پر آپ کیا کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ امریکی صدر کے امیدوار ہیں انہوں نے بھی کہا ہے کہ سولر انرجی اور ونڈ انرجی کا عمل بہت مہنگا ہے ۔ آفتاب شعبان میرانی نے کہا کہ کوئلے کا پروجیکٹ آلودگی پھیلائے گا جس پر چیئرمین پاکستان قونصل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کوئلہ انرجی کا بہت بڑا وسیلہ ہے اور ہم نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جیسے بھی ممکن ہو ہم نے انرجی کے مسئلے کو حل کرنا ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری تنویر احمد اور چیئرمین کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی طارق بشیر دونوں کمیٹی میں موجود نہیں ہیں تو ہمارا یہاں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ کمیٹی کا جو بھی فیصلہ ہے وہ تو چیئرمین کمیٹی نے ہی کرنا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 28 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
لوٹی رقم واپس کرنے کو تیار ہوں،شفقت چیمہ کی نیب کو پیشکش
-
ایبٹ آباد،عنبرین قتل کیس،سپیکرخیبرپختونخواء اسمبلی کی انسداددہشت گردی عدالت آمد
-
آصفہ بھٹوزرداری کو کراچی پولیس کی ماموں بنانے کی کوشش، آصفہ بھٹو کا اظہار برہمی
-
ریلوے میں 47افرادکوغیرقانونی طریقہ سے بھرتی کرلیاگیا
-
شوگر ملوں کو سبسڈی کے تحت 14ارب ادا کر دیئے گئے، ملک میں چینی مہنگی ،4ارب وصول کرنیو الوں میں شریف خاندان، زرداری خاندان، جہانگیر ترین کے علاوہ دیگر مالکان شامل ہیں
-
پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں ، لال بیگوں کی حکمرانی۔ خواتین ممبران قومی اسمبلی کی چیخیں نکل گئیں،۔ انسانی حقوق کی کمیٹی میں رونا دھونا شروع کر دیا
-
آزاد کشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ ن میں بغاوت کا خدشہ ،پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہونے کے امکانات بڑھ گئے
-
بجٹ2016-17 :پنجاب حکومت نے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا،تجاویز منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو مراسلہ ارسال
-
حکومت کا بجٹ 2016-17 میں جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پرٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
وزیراعظم نوازشریف کی منگل کولندن میں بائی پاس سرجری ہوگی
-
6ماہ میں شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق
-
پاناما لیکس پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک،حکومتی ٹیم میں زاہد حامد شامل
-
آپریشن ضر ب عضب میں مسلح افواج کا باہمی تعاون اور قوم کی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف
-
پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہو، بلاول بھٹو
-
تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی،کرپشن کیخلاف عوام کو متحرک کرنیکا اعلان
-
باہمی تعاون منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ،احسن اقبال،ثناء اللہ زہری میں شدید جھڑپ
-
اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایرانی سفیر
-
قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اجلاس:وفاقی وزیر کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے،آفتاب شعبان میرانی نے اجلاس کی صدارت کی
-
جس کا اپنا دامن پاک نہیں وہ دوسروں کے احتساب کی بات نہ کرے،فضل الرحمان
-
کم بجٹ کے باعث پاک چین راہداری منصوبوں میں رکاوٹ آ سکتی ہے،رپورٹ
-
سورج آ ج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا
-
اوباما ہیروشیما کادورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے، 2 لاکھ سے زیادہ انسانوں کو مار ڈالنے پر معافی نہیں مانگی
-
سعودی عرب نے 40 سال سے کم عمر افغان شہریوں کو عمرہ اور حج ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا
-
گوانتا ناموبے ،ابو زبیدہ نائن الیون کیس میں بطور گواہ طلب
-
افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ 79طالبان ہلاک، متعدد زخمی
-
جی سیون سمٹ کا اختتام، عالمی اقتصادیات کی بہتری اولین ترجیح
-
آسٹریلوی پولیس نے 215کلو گرام منشیات برآمد کر کے چودہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا
-
امر یکہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی نامزدگی کے لیے درکار حمایتی مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.