پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہو، بلاول بھٹو

ایسا کوئی بھی موقف اختیار نہ کیا جائے جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر پیدا ہو،زرداری سے مشاورت کے بعد ہدایت

ہفتہ 28 مئی 2016 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہو۔ ایسا کوئی موقف نہ اپنایا جائے جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر پیدا ہو۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد پارٹی کی لائن واضح کر دی ہے اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اپنے سخت موقف پر ڈٹے رہیں اور ایسا کوئی بھی موقف اختیار نہ کیا جائے جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر پیدا ہو انہوں نے کہاکہ حکومت سے کوئی مصالحت نہ کی جائے ہماری پارٹی کی ایک ہی پالیسی ہے کہ پانامہ لیکس اور احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہونا چاہئے ۔