آپریشن ضر ب عضب میں مسلح افواج کا باہمی تعاون اور قوم کی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف

قوم کے اعتماد اور حمایت کی بدولت آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ملی ،باہمی تعاون سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے،ہم مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان کی مسلح افواج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کانیول وار کالج لاہور کے دورے کے موقع پر کورس کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 28 مئی 2016 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2016ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضر ب عضب میں مسلح افواج کے باہمی تعاون اور قوم کی حمایت کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے اعتماد اور حمایت کی بدولت آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ملی ،باہمی تعاون سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے،ہم مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان کی مسلح افواج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔

وہ جمعہ کو نیول وار کالج لاہور کے دورے کے موقع پر کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور جیو سٹرٹیجک صورتحال پر گفتگوکی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری ،شجاعت اورقربانیوں سے بھری پڑی ہے،پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں تینوں مسلح افواج کے درمیان قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہمی تعاون سے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے،ہم مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔چیف آف آرمی سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی حمایت کو بھی قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا کہ قوم کے اعتماد اور حمایت کی بدولت آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ملی،پاکستان کی مسلح افواج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔