غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانیوالے 34 پاکستانی ڈی پورٹ ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

جمعہ 27 مئی 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانے والے 34 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام افراد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے 34 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے تمام افراد کو ترکی اور یونان سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے کر انسداد انسانی سیل منتقل کر دیا ۔واضح رہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے تمام افراد نے ترکی اور یونان جانے کے لئے زمینی راستہ اختیار کیا تھا جبکہ ڈی پورٹ ہونے پر 30 افراد کو امارت کی فلائیٹ 612 سے جبکہ دیگر 4 افراد کو گلف ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 سے واپس بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :