چنیوٹ،خونی رشتے داروں نے جائیدادہتھیانے کیلئے یتیم بچیوں کاگھرماتم کدہ بنادیا

ملزموں کی زیادتی کی کوشش،شوروغل پراہل علاقہ نے جان چھڑوائی،منہ کالاکرکے گھرسے نکال دیا،پولیس کامددسے صاف انکار

جمعہ 27 مئی 2016 09:58

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء )ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت سے محروم والدین کی آخری نشانی اور سر چھپانے کیلئے بچ جانے والے گھر یتیم بچیوں کیلئے ماتم کدہ بنا دیا گیا جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ہی خونی رشتے جانی دشمن بن گئے کزنوں نے یتیم بچیوں کا مکان ہتھیانے کی خاطر منہ کالا کرکے دو بہنوں کو عبرت کا نشان بنانے کی نئی تاریخ رقم کر دی شورو غل پر اہل علاقہ نے جائیداد کے لالچی درندوں سے جان چھڑوائی ”حوا کی بیٹیاں“ حصول انصاف کیلئے پولیس کے پاس گئیں تو پولیس نے مدد سے صاف انکار کر دیا ۔

انسانیت سوز واقعہ مکان حاصل کرنے کی خاطریتیم لڑکی کا منہ کالا کر کے گھر سے نکال دیا، زیادتی کرنے کی بھی کوشش کی گئی ،متاثرہ لڑکی۔انصاف کے حصول کیلئے تھانے جا پہنچی، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہو گئی بتایا گیا ہے کہ جھمرہ روڈ کی رہائشی 17سالہ زہرہ اور کلثوم کو سگے رشتہ داروں نے مکان ہتھیانے کیلئے گھر سے نکال دیا بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے لڑکی کا منہ کالا کر کے بازار میں گھماتے رہے لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے کئی گھنٹے تک گھر میں بند رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ زیادتی کی بھی کوشش کی گئی میرا شور شرابا سن کر اہل علاقہ نے کزنوں کے چنگل سے آزاد کرایا ۔

(جاری ہے)

لڑکی انصاف کے حصول کیلئے چوکی سیٹلائیٹ ٹاؤن پہنچ گئی پولیس ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کر نے سے انکاری ۔لڑکی کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں لڑکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کے حصول کے لئے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :