تسی مینوں پھنسا نہیں سکدے،سعد رفیق

جمعہ 27 مئی 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے کہا کہ تسی مینوں پھنسا نہیں سکدے جیسا وی سوال کر لو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کے الگ الگ ٹی او آرز ہیں حکومت اور اپوزیشن کے پاس بات کو آگے بڑھانے کے سوا کا کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے جس نے بھی آف شور کمپنی بنائی ہے اس کا نام انکوائری میں آئے گا خواجہ سعد رفیق کو جب صحافیوں نے سوال کرنا شروع کئے تو وہ انکے جواب اس طرح سے دیتے کہ ان سے کچھ اخذ نہیں ہو رہا تھا لیکن صحافیوں کی طرف سے سوال پر سوال آ رہا تھا جب انہوں نے میڈیا سے گفتگو ختم کی اور کہاکہ تسی مینوں پھنسا نہیں سکدے جیسا وی سوال کر لو۔

متعلقہ عنوان :