ایبٹ آباد،آرمی چیف کی ہدایت پراراضی کے مالکان کواڑھائی ارب روپے کے چیک تقسیم

جمعہ 27 مئی 2016 09:37

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حکم پردفاعی مقاصد کیلئے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کے مالکان میں ون ونڈوآپریشن کے تحت اڑھائی ارب روپے کے چیک تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے میرپورون، ٹوبہ کیمپ اورنواں شہرشمالی ون کی اراضی دفاعی مقاصد کیلئے ایکوائر کی گئی۔ اراضی کے ریٹوں کے حوالے سے ایبٹ آباد کے ایک نمائندہ وفد نے جنرل (ر) ایازراناکی قیادت میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اور انہیں اراضی اورتعمیرات کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ایبٹ آباد کے نمائندہ وفد اور عسکری حکام میں اراضی کے ریٹس کے حوالے سے معاہدہ طے پایا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جمعرات کے روز جلال باباآڈیٹوریم میں پاک فوج کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کے تحت ایکوائر کی جانے والی اراضی کے مالکان میں چیک تقسیم کئے گئے ۔ سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر مختیاراحمد نے اراضی کے مالکان میں باعزت طریقے سے پہلی مرتبہ چیک تقسیم کئے گئے۔

تحصیلدارایبٹ آبادافتخارتنولی، محکمہ مال، ریونیوڈیپارٹمنٹ اور پاک آرمی کے جوانوں نے الگ الگ کاؤنٹرقائم کئے تھے۔ جہاں سے ون ونڈوآپریشن کے تحت اراضی کے مالکان میں چیکوں کی تقسیم ایک ہی روز میں کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بریگیڈیئر مختیار احمد نے بتایاکہ دفاعی مقاصد کیلئے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کے مالکان کو فوج سے یہ شکایت تھی کہ ان کی اراضی کے ریٹ مارکیٹ سے کم لگائے جاتے ہیں۔

تاہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حکم پر پہلی مرتبہ اراضی کے مالکان کی مرضی کے مطابق معاہدے کے بعد اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔ایبٹ آباد میں 1400کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔ ٹوبہ کیمپ میں102کنال اراضی کے مالکان میں اڑھائی ارب روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ جھنگی، نیلور اور دیگر علاقوں کی اراضی مالکان کو رمضان سے قبل ادائیگیاں کردی جائیں گی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے ایبٹ آباد کی عوام کو جذباتی لگاؤ ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کے حکم پر باعزت طریقے سے خوار کئے بغیرون ونڈو آپریشن کے تحت اراضی کے مالکان کوآرمی اور سول گورنمنٹ کی جانب سے ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :