پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے‘ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو ‘برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے‘اس مرتبہ ہمارا ردعمل ماضی کی نسبت سخت تھا‘ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 27 مئی 2016 09:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے‘ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو ‘برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے‘اس مرتبہ ہمارا ردعمل ماضی کی نسبت سخت تھا‘ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وہ جمعرات کو ملتان میپکو آفس آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہناتھاکہ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے۔ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ حالیہ بجٹ سے صنتعکاروں اور عوام میں خوشی کی لہر آئے گی گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری سمیت تمام ترقیاتی منصوبے ہر حالت میں مکمل کیئے جائیں گے۔ ماہ رمضان میں سحروافطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔