مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن زندہ ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

جمعہ 27 مئی 2016 10:14

 لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت تہلکہ مچادیا جب ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن زندہ ہیں۔ ویڈیو میں انہیں ایک ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن زندہ ہیں اور ممکنہ طور پر کینیڈا یا افریقہ میں خفیہ طور پر رہائش پذیر ہیں۔

مائیکل جیکسن کی موت شروع دن سے ہی معمہ بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی موت کی وجوہات پر پراسراریت کی ایک دھند لپٹی ہوئی ہے اور اس پراسراریت کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ان کی آخری رسومات میں ان کے تابوت کو کھولا نہیں گیا اور بند تابوت پر ہی ساری رسومات ادا کی گئیں۔اس سے قبل بھی مختلف مواقعوں پر انہیں کئی جگہ دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال ان کی برسی کے موقع پر ایک فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا کہ اسے آسمان کی چمکتی بجلی میں مائیکل جیکسن کا ہیولہ نظر آیا۔

یہی نہیں بلکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گھر میں اکثر ان کا بھوت بھی دیکھا گیا ہے جو گھر میں چہل قدمی اور ڈانس کرتا ہے۔مزید تفصیل اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :