چین اور بھارت کو سرحدی ایشوز سمیت تمام چیلنجز کا جامع حل نکالنا چاہئے ، پرناب مکھرجی

ہمیں آنے والی نسل کو حل طلب مسائل کے بوجھ سے آزاد کرنا چاہئے ، خطاب

جمعہ 27 مئی 2016 10:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے کہاہے کہ نئی دہلی اور چین کو سرحدی ایشوز سمیت تمام چیلنجز جامع طور پر حل کرنا چاہئے بھارتی میڈیا کے مطابق بیکنگ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پرناب مکھرجی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی ترقیاتی پارٹنر شپ کے لئے سیاسی مفاہمت انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد کے تحت کام کرنا چاہئے کہ ہم اپنے حل طلب مسائل کو ایسے ہی ادھورا چھوڑا کر اپنی آنے والی نسلوں پر بوجھ نہیں رہنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین بھارت کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کرنے چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :