شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیاں ترک کر کے مذاکرات کی راہ اپنائے ، بین کیمون

جمعہ 27 مئی 2016 10:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کیمون نے شمالی کوریا سے جوہری اور میزائل پیشرفتوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیانگ یانگ سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں بین کیمون نے کہا کہ شمالی کوریا مزیعد اشتعال انگیزیوں کو ترک کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کی آواز پر غور کرے انہوں نے کہا کہ کوریائی خطے کے درمیان دوستانہ تعلقات پورے خطے میں دائمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں اس کے عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں گی انہوں نے کہا کہ بیانگ یانگ اگر اپنی جوہری پیشرفت جاری رکھے گا تو ملک کے خلف پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جس سے بیانگ یانگ کے عوام کی بھوک اور افلاس بھی بڑھے گی ۔

متعلقہ عنوان :