حکومت کا فرانس اور اٹلی سے ایل این جی خریدنے کا منصوبہ

حکومت فرانس اور اٹلی سے بھی مجموعی طور پر سالانہ 60 لاکھ ٹن ایل این جی خریدنے کا ارادہ کر رہی ہے

جمعہ 27 مئی 2016 10:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) وزارت پٹرولیم زرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی "ای این آئی" اور فرآنس کی جی ڈی ایف سوئز کے ساتھ حکومت کے ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک سے مجموعی طور پر سالانہ 60 لاکھ ٹن ایل این جی امپورٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ درآمدی ایل این جی کی قیمت برینٹ تیل کے نرخ کے 13?37 فیصد سے زائد نہیں ہو گی۔ ملک میں گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے پاکستان قطر سے یومیہ 300 ملین مکعب فٹ ایل این جی پہلے ہی سے درآمد کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :