سیکرٹری خارجہ سے سعودی، ترکی اور چینی سفیروں کی الگ الگ ملاقاتیں

اعزاز چوہدری نے امریکی ڈورن حملہ کے دوران ملامنصور کی ہلاکت پر تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 27 مئی 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے سعودی عرب، ترکی اور چین کے سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے سعودی سفیر عبداللہ الزہرانی، ترک سفیر صادق بابر اور چینی سفیر سن ویڈونگ سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے نوشکی میں امریکی ڈورن حملہ کے دوران ملامنصور کی ہلاکت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملا منصور کی ہلاکت سے افغان امن مذاکراتی عمل کو شدید نقصان ہوا ہے۔ جس کے بعد خطے کا منظر نامہ بدل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :