صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزارروپے سے گھٹ کر48ہزار روپے کی سطح پر آگئی

جمعرات 26 مئی 2016 09:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی او نس سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزارروپے سے گھٹ کر48ہزار روپے کی سطح پر آگئی ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں20ڈالرکی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1221ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی 49ہزار50روپے سے کم ہوکر48ہزار550روپے پرآگئی اسی طرح428روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار614روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی5 روپے سستا ہو کر650روپے کا ہو گیا ۔