کراچی،حکومت سندھ کی جانب سے کے فورپرتاحال ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیے جانے کاانکشاف

جمعرات 26 مئی 2016 09:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں پینے کے پانی کے سب سے بڑے منصوبے کے فورپرتاحال ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیے جانے کاانکشاف ہواہے اور یہ رقم کراچی واٹربورڈاینڈسیوریج بورڈنے خرچ بھی کرڈالی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ رواں ماہ مئی میں جوبجلی کے بل آئے تھے وہ بھی حکومت سندھ نے اداکردیے ہیں اور اب آئندہ مالی سال کیلئے کراچی واٹربورڈکی انتظامیہ نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ مزید12ارب روپے رکھے جائیں ذرائع نے بتایاہے کہ رواں سال اورنج لائن منصوبہ پرکام شروع کیاجائے گا جس پرچاریاپانچ ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ ییلولائن منصونے پراگلے سال دستخط کیے جائیں گے واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام پر162ارب روپے مختص کیے گئے تھی آئندہ مالی سال2016-17کیلئے بھی 162 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :