کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا جہلم میں استقبال،جیب کترے ہاتھ دکھا گئے

جمعرات 26 مئی 2016 09:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا جہلم میں استقبال،جیب کترے اپنا ہا تھ دکھا گئے ،متعدد افرادکو ڈرائیونگ لا ئسنس،قومی شناختی کارڈ ز،اے ٹی ایم کارڈز ،قیمتی دستاویزات اور لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق جما عت اسلامی کے امیر سراج الحق کرپشن فری ٹرین مارچ کے سلسلے میں جب جہلم پہنچے تو رش کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے جیب کترے بھی بھیڑ میں شامل ہو گئے اور 7افرادکی جیبو ں پر ہا تھ صاف کر گئے ۔

سلیم نامی شخص کی جیب سے 35ہزار ،جلیل احمدکیا نی کے قیمتی کا رڈز اور پیسے جبکہ محمد ماجدکو بھی نقدی اور قیمتی کا رڈ سے محروم کر دیا ۔اس کے علاوہ دیگر کئی افرادکی جیبو ں کا صفایا کر تے ہو ئے قومی شناختی کا رڈز اور ڈرائیونگ لا ئسنس،کیش اور قیمتی دستاویزات لے کر نو دوگیارہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :