توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی، شاہد خاقان

جمعرات 26 مئی 2016 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی بدھ کے روز اسلام آباد میں نجی کمپنی کو گیس کی درآمد کا لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہاکہ ماضی میں گیس کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی نے گیس بحران کے حل کے لئے گیس کی درآمد کے معاہدے کئے انہوں نے کہا کہ اگر توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی ہم 8 کھرب کی لاگت سے نیا گیس ٹرمینل اور پائپ لائن بنا رہے ہیں اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں گیس بحران ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران تھرکول کے پاور پلانٹ بھی کام شروع کر دیں گے

متعلقہ عنوان :