ایران: آیت اللہ جنتی رہبری کونسل کے چیئرمین منتخب

رببری کونسل کا انتخاب 26 فروری کو عمل میں لایا گیا تھا

جمعرات 26 مئی 2016 10:06

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)ایران کی ماہرین کونسل نے بنیاد پرست رہ نما 90 سالہ آیت اللہ احمد جنتی کو کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔سخیال رہے کہ ایران میں خبر گان کونسل رہبری ایک ایسا ادارہ کے جس کے ارکان کا انتخاب آٹھ سال کے لیے عمل میں لایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ رہبر انقلاب (سپریم لیڈر) کے انتخاب کے ساتھ اس کے کام کی بھی نگرانی کرتا ہے۔

رواں سال 26 فروری کو رببری کونسل کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جس میں اکثریت بنیاد پرست عناصر کی کامیاب ہوئی تھی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہبری کونسل میں اکثریت ایسے علماء پر مشتمل ہے جو ایرانی رجیم میں وسیع تر اثر ونفوذ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق علامہ جنتی کو 88 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں 51 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف امیدواروں آیت اللہ ابراہیم امینی کو 21 اور آیت اللہ محمود ھاشمی شھرودی کو 13 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کونسل میں شامل اعتدال پسند اور اصلاح پسند ارکان بالخصوص صدر حسن روحانی اور سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے مقربین نے آیت اللہ علی احمد جنتی کا راستہ روکنے کے لیے آیت اللہ علی امینی کی حمایت کی مگر کونسل میں سخت گیر ارکان کی اکثریت کے باعث اعتدال پسند اپنی مرضی کے امیدوار کو کامیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔چھبیس فروری کو ہونے والے خبرگان کونسل کے انتخاب کے دوران اصلاح پسندوں کے حامی ووٹروں نے شدت پسند رہ نما آیت اللہ علی جنتی، مذہبہ رہ نماوٴں آیت اللہ محم یزدی اور آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی رکنیت ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا