بارشوں، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے عالمی معاونت درکار ہے، سری لنکا

جمعرات 26 مئی 2016 10:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)سری لنکا سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی کے بعد بحالی و تعمیر نو میں عالمی معاونت کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے طمابق سری لنکن وزیر خزانہ روی کرونانائیک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر اگرچہ شاندار معاونت ملی ہے تاہم حکومت اب امید رکھتی ہے کہ ملک کو اب گرانٹ اور کمرشل قرضوں کی صورت میں مانیٹری معاونت موصول ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 1.5بلین سے دو بلین ڈالر تک نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحالی اور تعمیر نو کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :