ترکوں کو بغیر ویزا یورپ کے سفر کی اجازت نہ دی گئی تو یورپی یونین کیساتھ پناہ گزینوں کا معاہدہ ختم کر دینگے، ترک صدر

جمعرات 26 مئی 2016 10:05

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پناہ گزینوں کے مسئلہ پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو روک دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی کو ابھی تک وہ فنڈز بھی جاری نہیں کئے گئے جس کا یورپی یونین نے وعدہ کیا تھا۔ اس بات کے امکانات بڑھ رہے ہیں کہ ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت دینے کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :