حسن نواز کی لند ن میں رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ

پانامہ لیکس کے معاملے پر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی ،وزیراعظم کے جلد احتساب کا مطالبہ

جمعرات 26 مئی 2016 09:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی لند ن میں رہائش گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانامہ لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے وزیراعظم نوازشریف کے جلد احتساب کا بھی مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے لندن میں واقع وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پانامہ لیکس کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے جلد احتساب کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔