سپیکر سردار ایاز صادق ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا، ، سیاسی رہنماؤں نے دور سے ایک دوسرے کی طرف ہاتھ ہلا کرحال پوچھا

جمعرات 26 مئی 2016 09:59

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا ہو گیا ، سیاسی رہنماؤں نے دور سے ایک دوسرے کی طرف ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کا حال پوچھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شب قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور رانا تنویر ایک ساتھ اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے دوستوں کے ساتھ پہلے وہاں موجود تھے ۔ اس دوران سیاسی رہنماؤں کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہو گیا اور دور سے ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کا حال پوچھا۔