پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وزراء،ارکان غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں،ڈی جی کا چیئرمین نادرا کو خط

دباؤ ڈالنے والوں میں حامد اچکزئی ، عبدالرحیم زیارتوال، نجیب اچکزئی ، لیاقت آغا اور نصر اللہ زیرے شامل،معاملہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے،خط میں درخواست

جمعرات 26 مئی 2016 09:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) ڈی جی نادرا بلوچستان نے چیئر مین نادرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور صوبائی وزیر حامد اچکزئی سمیت کئی افراد بلوچستان میں نادرا عملے پر دباؤ ڈال کر مشتبہ غیر ملکی افراد کے شناختی کارڈز بنوانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈی جی نادرا بلوچستان نے چیئر مین نادرا کو خط لکھا جس میں پختوخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے نادرا عملے پر دباؤ ڈال کر مشتبہ غیر ملکی افراد کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

خط کے متن میں نادرا عملے پر دباؤ ڈالنے والے افراد کے نام بھی لئے گئے ہیں جن میں صوبائی وزیر حامد اچکزئی ، عبدالرحیم زیارتوال، نجیب اچکزئی ، لیاقت آغا اور نصر اللہ زیرے شامل ہیں۔ ڈی جی نادرا نے چیئر مین نادرا سے معاملے پر وزارت داخلہ سے بات کرنے کا کہا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا ملازمین و حکام آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہیں اس لئے نادرا میں غیر قانونی مداخلت کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :